28-Aug-2022 غیر عنوان-
تضمین بر اشعارِ حضور گلزارِ ملت
"""""""
❣️❣️
کیا بتاؤں میں ہیں کیا سرکار تاج الاولیا
ہیں ہر اِک دُکھ کی دوا سرکار تاج الاولیا
دہر میں سب سے جدا سرکار تاج الاولیا
مظہرِ نورِ خدا سرکار تاج الاولیا
جلوۂ شمس الضّحیٰ سرکار تاج الاولیا
دل کو گرمی عشق کی دے کر کرے جو نیک خو
جِس کی لو میں جل کے ہو جاتے ہیں خاکستر عدو
اور عاشق کو جو کر دیتا ہے جَگ میں سرخرو
روشنی جِس کی ولایت کی ہے پھیلی چار سو
وہ چراغِ فاطمہ سرکار تاج الاولیا
اُن کی یادوں کے حرم پر ہے مِرے دل کا غلاف
اُن کے گستاخوں کو میں ہرگز نہیں کرتا معاف
منکرو! ایمان ہے میرا یہ، سن لو صاف صاف
بیٹھے بیٹھے ہی کرا دیتے ہیں کعبے کا طواف
جان لو ایسے ہیں کیا سرکار تاج الاولیا
کتنا پیارا ہے تِرا منظر اے شہرِ ناگپور
سب کی نظریں ہیں جمی تجھ پر اے شہرِ ناگپو
تا ابد اونچا ہے تیرا سر اے شہرِ ناگپور
ناز کر اپنے مقدر پر اے شہرِ ناگپور
تجھ میں ہیں جلوہ نما سرکار تاج الاولیا
دل کو دیوانہ بنا دیتی ہے جِن کی ہر ادا
جِن سے مِل کر اپنے اوپر ناز کرتے اصفیا
جِن کی سیرت میں نظر آتا ہے رنگِ کربلا
مالکِ علم لدنی پیکرِ صبر و رضا
تیورِ شیرِ خدا سرکار تاج الاولیا
مصطفیٰ صلی علی کے پیار کی یہ نکہتیں
عام ہیں توصیفؔ کے اشعار کی یہ نکہتیں
سنیوں کے قافلہ سالار کی یہ نکہتیں
ہر طرف پھیلی ہیں جو گلزار کی یہ نکہتیں
آپ ہی کی ہے عطا سرکار تاج الاولیا
""""""""""""""""""""""""
✍️از۔ توصیف رضا رضوی
+91 9594346926
Gunjan Kamal
30-Aug-2022 04:29 AM
👏👌
Reply
Simran Bhagat
28-Aug-2022 10:26 PM
بہت بہترين
Reply
Raziya bano
28-Aug-2022 09:46 PM
نائس
Reply